حیسکو بھٹ شاہ کے ملازم شبیر احمد راجپوت ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے

161

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) حیسکو بھٹ شاہ کے ملازم شبیر احمد راجپوت ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے، نماز جنازہ اور تدفین میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حیسکو سب ڈویژن بھٹ شاہ کے ملازم شبیر احمد راجپوت گزشتہ روز ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے۔ مرحوم کے بھائی محمد اسلم راجپوت، اختر علی راجپوت، بیٹے حیدر علی راجپوت سے شہریوں کا تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔