پیغمبروں کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کرنا، لکھنا، بولنا یا ٹیوٹ کرنا قابل مذمت ہے، بشپ کلیم جان

396

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈیواسیس آف حیدر آباد چرچ آف پاکستان کے مسیحی مذہبی رہنما بشپ کلیم جان اور پراپرٹی منیجر عمران جوزف گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسیحیوں کے لیے امن ومحبت، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، مساوات اور سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے اور کسی بھی مذہب، عقیدے، پیغمبروں کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کرنا، لکھنا، بولنا یا ٹیوٹ کرنا قابل مذمت ہے اور پاکستانی مسیحیوں نے کبھی بھی مذہب یا کسی اور پیغمبر کیخلاف گستاخانہ جرأت نہیں کی۔ ہم نے ہمیشہ مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخانہ اقدامات پر احتجاج کیا اور بھرپور مذمت کی۔ ہم نے ہمیشہ مذہبی انتہا پسندی کی مذمت کی اور اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔