کراچی: گجر نالے پر کمرشل تجاوزات کیخلاف آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری

845

کراچی میں برساتی نالوں پر قائم کمرشل اور رہائشی تجاوزات کے خلاف آپریشن آج تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں برساتی نالوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کا آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ آپریشن گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف جاری ہے، آج گجر نالے پر تین مقامات پر کمرشل تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔

ڈی سی کے مطابق کمرشل تجاوزات کے خاتمے کے بعد رہائشی تجاوزات کو گرایا جائے گا، رہائشی تجاوزات گرانے سے قبل مکینوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گجر نالے سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد دیگر نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

علاقہ کمینوں کی جانب سے احتجاج کی روک تھام کے لیے آج پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔