حیدر آباد، افتخار شلوانی کو سیکرٹری بلدیات سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد

177

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے صدر غلام محمد قریشی، سیکرٹری شکیل احمد شیخ، اسماعیل شاہ اور دیگر رہنمائوں نے افتخار شلوانی کو سیکرٹری بلدیات سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے سندھ کے بلدیاتی اور لوکل گورنمنٹ اداروں کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ رہنمائوں نے کہا کہ افتخار شلوانی ایک اچھی شہرت کے حامل افسر ہیں اور امید ہے کہ ان کی سربراہی میں سندھ کے تباہ حال بلدیاتی ادارے اور لوکل گورنمنٹ کے ادارے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے اور عوام کو بنیادی شہری سہولیات دستیاب ہوں گی ۔