حیدرآباد: لطیف آباد میں بارش سے متاثرہ علاقوںمیں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

135

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لطیف آباد یونٹ نمبر11 کے برسات سے متاثرہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرحیدرآباد کے زیر ا ہتمام مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس میں 200سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات بھی دی گئی۔ اس موقع پر مختلف امراض کے مرد اور خاتون ڈاکٹروں نے مریضوں کے طبی معائنے اور ادویات کے ساتھ ساتھ
انہیں مختلف ہدایات بھی کیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر ، ڈاکٹر وسیم شیخ، ڈاکٹر جاوید میمن، ڈاکٹر عمران منگی اور ڈاکٹر حمید مغل نے طبی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود ڈاکٹروں کو ہدایت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس باربرسات نے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، بارش کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے نشیبی علاقوں اور کچی آبادیوں میں شہری اور خاص طورپر بچے بیمار ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کی فراہمی کیلیے جگہ جگہ اس طرح کے کیمپ لگائے جارہے ہیں ۔