امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

997

وزارت داخلہ نے امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی کی جانب سے اپنے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور 15دن میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کردی ہے کہ سنتھیا رچی نے اپنا ویزا میں توسیع کروالی ہے۔

امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے ٹویٹ کیاہے کہ، “10سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار وزارت داخلہ نے ویزے میں توسیع کی درخواست کو وجہ بتائے بغیر مسترد کردیا ہے۔”

امریکی بلاگر نے کہا ہے کہ انہیں اپیل کرنے کا پورا  حق ہے اور وہ اس معاملے کو اعلیٰ اتھارٹی کے پاس اٹھائیں گے۔

واضع رہے امریکی بلاگر سانتھا رچی کو پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس وقت مقبولیت حاصل ہوئی جب انہوں نے پی پی کے رہنماؤں رحمان ملک ، مخدوم شہاب الدین اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف سنگین جنسی الزامات عائد کیے تھے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے مطابق، امریکی بلاگر گذشتہ10سالوں میں تقریبا 50مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔