جعلی ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کو نیب بلوچستان سے رابطہ کرنے کی ہدایت

124

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)سرکاری اراضی پر غیر قانونی ہاوسنگ اسکیم چلانے والے لینڈ مافیا کے 3ملزمان کی نیب بلوچستان کے ہاتھوں گرفتاری کے بعدنیب نے میگا سٹی کچلاک اور جان ٹائون کچلاک ہائوسنگ اسکیم متاثرین کو نیب آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے،جعلی اسکیم کے مالکان نے عوام سے بھاری رقم وصول کی تھی۔