فیس بک کا آسٹریلوی صارفین پر جزوی پابندی لگانے کا عندیہ

171

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) فیس بک نے آسٹریلوی صارفین کی متنازع پوسٹوں کو ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینبرا حکومت کے مجوزہ نئے قانون میں فیس بک اور گوگل کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مقامی خبر رساں اداروں کے مواد کی اشاعت پر معاوضہ کریں۔ آسٹریلیا میں فیس بک کے سربراہ ول ایسٹن کا کہنا ہے کہ اگر بل نے قانونی حیثیت اختیار کی تو فیس بک اور انسٹاگرام پر مقامی اور بین الاقوامی خبریں اپلوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔