سندھ میں بلدیاتی حکومت تحلیل کرنے اک نوٹیفکیشن ۔حلقہ بندیوں کا فیصلہ

819
KARACHI, PAKISTAN, AUG 31: Sindh Chief Minister, Syed Murad Ali Shah presides over a meeting to review on-going dewatering and cleanliness work in the city, at CM House in Karachi on Monday, August 31, 2020. (PPI Images).

کراچی (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی حکومت کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے‘ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت یونین کونسل، یونین کمیٹیوں اور وارڈز کی حلقہ بندیاں ہوں گی۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 31 اگستکو میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمینز، وائس چیئرمینز، نمائندوں اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اور میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسلز، میونسپل کمیٹیوں، ٹائون کمیٹیوں، یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلز ختم کردی گئی ہیں۔ اعلامیے میں مذکورہ بالا تمام منتخب اور نامزد نمائندوں کو تمام واجبات اور اثاثہ جات بشمول سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو نہ کرنے کی صورت میں جرم تصور ہوگا۔ دوسری جانب بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن نے یونین کونسلز، یونین کمیٹیوں اور وارڈز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق9 ستمبر سے 22 ستمبر تک حلقہ بندی کمیٹیاں حلقوں کی ابتدائی فہرست تیار کریں گی۔23  ستمبر کو حلقہ بندیوں کی فہرستیں شائع کی جائے گی‘23  ستمبر سے7 اکتوبر تک حلقہ بندی اتھارٹیز کے پاس نامزدگی اور اعتراضات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔22 اکتوبر تک اعتراضات دور کیے جائیں گے‘29 اکتوبر کو حلقہ بندی اتھارٹیز کے فیصلے پر حلقہ بندی کمیٹیوں سے رابطہ کیا جاسکے گا۔ بالآخر30 اکتوبر کو حلقہ بندی کمیٹی حلقوں کی حتمی فہرست شائع کردے گی جس کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ سندھ میں مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہونے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے اعلان کے باوجود وقت پر انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔