حیدرآباد ،منافع خوروں نے دودھ 10 روپے مہنگا کردیا

87

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے موقع پر مفاد پرست منافع خوروں نے دودھ کی قیمت میں مزید دس روپے کلو کا اضافہ کردیا، جس کے بعد دودھ کی قیمت 120 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ہی پندرہ روپے لیٹر کا اضافہ کرکے دودھ کی قیمت95روپے سے110روپے کی گئی تھی دودھ کی قیمت میں مسلسل اضافے نے دودھ غریب کی پہنچ سے دور کردیا ہے جبکہ انتظامیہ حسب روایت خاموش اختیار کئے ہوئے دودھ کی قیمت میں انچاک دس روپے کے اضافے کے بعد کئی مقامات پر دودھ فروشوں اورشہریوں کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کے واقعا ت ہوئے ۔