ڈگری، بارش متاثرین کی سرکاری سطح پر مدد نہ کرنے کیخلاف کل احتجاج ہوگا

96

ڈگری (نمائندہ جسارت) سندھی ہاری تحریک اور قومی عوامی تحریک کے زیر اہتمام ڈگری تحصیل میں حالیہ بارشوں کے متاثرین کی سرکاری سطح پر مدد نہ کیے جانے کیخلاف کل صبح دس بجے ڈگری میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ احتجاج میں برسات متاثرین کے علاوہ تحصیل ڈگری کے تمام باشعور عوام اور مختلف تنظیموں کے کارکنان شرکت کریں گے۔