بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا

609

منامہ: بحرین  نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے امریکی مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیواس وقت مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں ، جہاں انہوں نے گزشتہ روز اسرائیل کا دورہ کیا جہاں ایک دن قیام کے بعد وہ عرب ممالک کےدورے پر آج بحرین پہنچے ہیں۔

بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ  سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نےامریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پیغام پہنچایا،جسے بحرین کےبادشاہ نے مسترد کردیا،بحرین کے صدر نے کہا کہ وہ دیگر عرب ممالک کے اسرائیل کے انخلا اور فلسطین کو خود مختار ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بادشاہ حمد بن عیسیٰ نے کہا کہ فلسطین کو 1967 سے پہلے کی حیثیت میں بحال کرنا ہوگا۔

خیا ل رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیل کیلئے عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنےواسطےمشرق وسطی کے دورے پر ہیں جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی طرح دیگر عرب ممالک کے بھی اسرائیل سے تعلقات استوار کرانا ہیں۔  بحرین کے بعد انہوں نے سوڈان کا دورہ بھی کرنا ہے۔