بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثہ، 4 فٹبالر جاں بحق

449

خضدار: ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4فٹبالر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قلات ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی ٹیم کے 5رکن ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے مستونگ جارہے تھے کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو مستونگ کے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال پہنچایا جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبد المجید، محمد عامر، نور محمد اور عبد الملک اور زخمیوں کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔