شیخ ر شید گیٹ نمبر5والوںکوسیاست میںگھسیٹ کربدنام کررہا‘راناثنااللہ

204

فیصل آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہاہے کہ العزیزیہ ریفرنس کیس میںانصاف کی صرف امید نہیں ہے ،کیس بے بنیاداورمن گھڑت ہے ، نوازشریف کسی وقت بھی واپس آسکتے ہیں،اُنہیں نہ کسی نے روکا ہے نہ کوئی روک سکتاہے،اُن کارابطہ پہلے بھی تھااوراب بھی ہے،پنڈی کاسرغنہ گیٹ نمبر5والوںکوسیاست میںگھسیٹ کربدنام کررہا ہے،عدالتوں پر یقین ہے، نواز شریف کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہو گی، محرم کے بعد اے پی سی ہوگی، اپوزیشن جماعتیں موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی سے عوام کو بتانا چاہتی ہیں،یہ گھوڑا اور یہ گھوڑے کا میدان ہے حکومت دیکھ لے گی کہ اپوزیشن کیا کرنے جا رہی ہے ۔ ’’صباح نیوز‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جیسے لوگ اپنی گھٹیا سیاست کے لیے قومی ادارے کو بدنام کرنے کے لیے گیٹ نمبر 5 کو سیاست میں گھسیٹتے ہیںمگر محسوس ہوتا ہے کہ انہیں اب گیٹ نمبر 5 سے بھاگنا پڑے گا،اب وہ مزید اس میں پناہ نہیں لے سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کنفیوزڈ ہے جس وزیراعظم کومہنگائی کا ہی نہیں پتا ،وہ کیسے حکومت کرے گا ، دھوکے باز حکومت کو ہر چیز میں دھوکا ہی نظر آئے گا ۔