فرنیچر کی رگڑ

212

اس کو دوبارہ نئے جیسے فرنیچر رگڑ یا خراش پڑنے کی وجہ سے خراب ہوگیا ہے تو
فرنیچر ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور اس کی صفائی بھی ضروری ہوتی ہے تاکہ یہ خراب نہ ہو اور دکھنے میں بھی ٹھیک لگیں تاکہ گھر کی خوبصورتی برقرار رہ سکے۔ اکثر لوگوں کے گھر پر بچے ہوتے ہیں جو شرارت اور کھیل کے دوران فرنیچر پر خراش مار دیتے ہیں یا پھر اکثر لوگوں کو گھر تبدیل کرنے کے دوران شفٹنگ میں بھی یہ مسئلہ پیش آتا ہے اور رگڑ لگنے کے باعث فرنیچر خراب ہوجاتا ہے۔
جس کے باعث آپ کو فرنیچر میں پینٹ کروانا پڑھ جاتا ہے یا اس کو تبدیل کرنا پڑتا ہے جس میں آپ کا خرچہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں اس مسئلے کا آسان حل جس سے آپ فرنیچر کو گھر میں ہی دوبارہ استعمال کے قابل بنا سکتے ہیں۔
۔ اس کے لیے بوتل اسپرے لیں اور اس کے اندر ایک بڑا کپ کوکنگ آئل ڈالیں۔
۔ اب اس میں آدھا کپ سرکہ شامل کرلیں۔
۔ اب اس مکسچر کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
۔ پھر فرنیچر پر پڑی رگڑ اور خراش پر اسپرے کریں اور صاف کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں۔
۔ اس طریقے کو استعمال کرنے کے بعد فرنیچر یوں صاف ہوگا جیسے کبھی اس پر رگڑ یا خراش لگی ہی نہاس طریقے سے بنائیں