برطانیہ: حراستی مرکز میں نماز کی ادائیگی سے محروم افغانیوں کی درخواست مسترد

596

لندن: غیر ملکیوں کو عارضی طور پر زیرِ حراست میں رکھے جانے والے لندن کے بدنام زمانہ امیگریشن ریموول سینٹر (آئی آر سی) میں زیرِ حراست تین افغانیوں نے انتظامیہ کی جابرانہ پالیسیوں کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے ان کے دعوے کو بےبنیاد کہہ کر مسترد کردیا۔

برطانوی نیوز ایجنسی ڈیلی میل کے مطابق افغانیوں نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ حراستی مرکز کی انتظامیہ انہیں دن کے 11 گھنٹے مسلسل کمرے میں بند رکھتی ہے جبکہ پرائیوسی اور دیگر بنیادی حقوق جیسے عبادات کو سرانجام بھی نہیں دینے دیتی۔

عدالت کا جواب میں کہنا تھا کہ ادارہ سیکورٹی خدشات کے تحت کسی بھی قسم کا اقدام اٹھانے کا مجاز ہے لہٰذا عدالت درخواست گزار کے اس دعوے کو مسترد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ لندن کے آئی آر سی کی جابرانہ پالیسیوں اور انتظامیہ کی جانب سے زیرِ حراست غیر ملکیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو ماضی قریب میں بھی شوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر ہوم سیکریٹری کی جانب سے تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا تھا۔