ترکی: جنگی ڈرون طیارے کی20 ہزار فٹ کی بلندی پر کامیاب پرواز

883

انقرہ:ترکی میں تیار کئے گئے جنگی ڈرون طیارے نے 20 ہزار فٹ کی بلندی پر ڈھائی گھنٹے کامیاب پرواز کا عمل مکمل کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگی ڈرون طیارے کو بنانے والی کمپنی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پروٹو ٹائپ پی ٹی 2 ٹائپ کی کامیابی کے بعدکمپنی جنگی ڈرون تیاروں کی تیسری قسم کی تیاری میں مصروف ہے، امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک پروٹو ٹائپ کی تیسری قسم کے جنگی ڈرون طیارے بھی تیار ہو جائیں گے۔

یہ جنگی ڈرون طیارے زمین اور فضا کی جدید کیمروں کے ذریعے فوٹیج اور تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان طیاروں میں 1350 کلو گرام جنگی بارودی مواد لے جانے کی صلاحیت ہے۔

یہ طیارے جی پی ایس سسٹم کے بغیر بھی کام کر سکتے ہیں، ان طیاروں سے انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے والی اشیا کی تصاویر بھی ان کیمروں کے ذریع حاصل کی جا سکتی ہے۔