شکارپور، پولیس مجرموں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے میں ناکام

135

شکارپور (نمائندہ جسارت) پولیس مجرموں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے میں ناکام، دن دہاڑے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد نہیں ہوئیں، کالج کے اسٹوڈنٹ فیصل بروہی کی 125، میونسپل کمیٹی کے ملازم اللہ بخش سومرو کی CD، ایڈووکیٹ حسین بخش بروہی کی CD، ڈاکٹر امجد آغانی کی CD، عمران سومرو کی CD، علی جمعدار بروہی کی CD اور شہباز بنگلانی کی CD موٹر سائیکلیں ابھی تک نا برآمد ہوئیں اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔ متاثرہ اسٹوڈنٹ فیصل بروہی اور دیگر کا کہنا ہے پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی، تسلیاں اور جھوٹے دلاسے سن سن کر کان پک گئے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چھینی گئی موٹر سائیکلیں واپس کروائی جائیں بصورت دیگر سخت احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔