نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ روپے تک قرضے دیے جائیں گے، مشیر خزانہ

591

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کےذریعےنوجوانوں کو ڈھائی کروڑ روپے تک قرضے دیے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نےکہاکہ چھوٹی صنعتوں اور تاجروں کی حوصلہ افزائی بڑا چیلنج ہے،شفاف اندازمیں ڈیڑھ کروڑخاندانوں کومالی امدادفراہم کی،

اسکیم کو3سےبڑھاکر21بینکوں تک کردیاگیاہے، پہلے50لاکھ روپےکی حدتھی،اب ڈھائی کروڑروپےتک کیاگیاہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایک ارب روپے سے زیادہ قرض دیا جا چکاہے،اس وقت تک2900لوگوں کوقرضے دیئےجا چکےہیں،نوجوانوں کونئےکاروبارشروع کرنےمیں مدددیں گے،کامیاب جوان پروگرام کےذریعے2ہزارسےزائدنوجوانوں کو قرضے دیئے ہیں،قرضوں پرمارک اپ ریٹ آدھاکررہےہیں۔