جاوید میانداد کی عمران خان پر تنقید

694

سابق لیجنڈری کپتان جاوید میاندادنے وزیر اعظم عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہےکہ کرکٹرز کوروزگار دینے کے بجائے بے روزگار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید میانداد نے کہاکہ عمران خان سمجھ رہے ہیں کہ ان کے علاوہ کوئی آکسفورڈ نہیں گیا،عمران خان کو سیاست میں آکر بتاؤں گا کے نظام کیسے چلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں سب نااہل بھرتی کردیے گئے ہیں، کرکٹ سے وابستہ افراد کافی لوگ پریشان گھوم رہے ہیں۔