شدید گرمی، حبس اور بجلی بندش نے شہریوںکو اذیت میں مبتلا کردیا

213

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قیامت خیز گرمی ،حبس اور بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے معمول کے مطابق جبکہ مسلسل بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ،کئی مقامات پر وولٹیج کی کمی کے مسئلے نے علاقہ مکینوں کو پریشان کردیا تو کہیں معمولی خرابی پر کئی کئی گھنٹے بجلی کا تعطل ہے جبکہ ٹرانسفارمرخراب ہونے کے باعث متعدد علاقوںمیں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ دوسری جانب گرمی کے باعث برف کی طلب میں اضافہ ہوگیا جبکہ بجلی بحران کے باعث برف خانوں میں پیدوار کم اورشہر بھر میں برف ناپید ہوگئی۔موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برف خانوں اور برف فروخت کرنے والوں نے قیمت میں اضافہ کردیا۔