اسرائیلی فوج کا شام کے سرحدی علاقوں پر حملہ

600

اسرائیلی فوج نے گولان کی پہاڑیوں سے متصل سرحدی علاقوں پر حملہ کرکے شام کی فوجی تنصیبات کو تباہ کردیا۔

بین الااقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں سے متصل سرحدی علاقے پر عسکریت پسندوں کے گروپ کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا جب شام اور لبنان کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر زبردست کشیدگی ہے۔

اسرائیلی ڈیفینس فورس (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور شام کے درمیان سکیورٹی باڑ کے پاس دھماکہ خیز مواد رکھنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے، اسرائیل شام کے اندر ہونے والے ایسے تمام واقعات کے لیے شامی حکومت کو ذمہ دار مانتی ہے۔

دوسری جانب شام کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔