پاکستان کا برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد کی حوالگی کا مطالبہ

205

اسلام آباد(این این آئی)حکومت پاکستان نے برطانیہ سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان نے معاہدے کے بغیر باہمی تعاون کی بنیاد پر برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ برطانوی حکومت مناسب وقت پر پاکستانی درخواست کا جائزہ لے گیاس سے قبل ڈیلی میل نے اپنے مضمون میں علی عمران اور ایراکے اکرام نوید پر کرپشن الزامات عائد کیے تھے۔وکیل علی عمران کے مطابق حوالگی کے مطالبے والا حکومتی خط علی عمران کے اخبار پر مقدمے کا نتیجہ ہے۔بیرسٹر وحید الرحمن کا کہنا تھا کہ علی عمران کی برطانیہ بدری کے لیے پاکستان کو ٹھوس شواہد فراہم کرنا ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مطلوب ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ہے۔حکومت پاکستان اسحاق ڈار، حسن،حسین نواز، سلیمان شہباز کی حوالگی کا مطالبہ بھی کرچکی ہے۔