وفاق و پنجاب نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگارہے ہیں‘ناصر حسین

163

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سید ناصر شاہ نے وفاقی وزراء شبلی فراز ور فخر امام کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں، اب بھی سندھ سے گندم دیگر صوبوں کی طرف جارہی ہے،پنجاب
حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی، پنجاب کے وزراء اپنی ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ پارٹنرشپ ختم کرکے کارروائی کریں،وفاقی وزرا کو چاہئے پنجاب جاکر اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لے، پھر الزام لگائیں، میں حیران ہوں کہ وفاق کے سمجھدار وزراء  بھی ناسمجھی والی باتیں کررہے ہیں۔