کلبھوشن کیس؛لارجر بینچ تشکیل، عدالتی معاونین مقرر

515

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے تحریری حکم دیا ہےکہ کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لیے سرکاری وکیل مقرر کیے جائیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سینئر وکیل عابد حسن منٹو، حامد خان اور مخدوم علی خان عدالتی معاون مقرر  کیا ہے۔

تحریرحکم نامے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کو بھی اس عدالتی حکم سے آگاہ کرے، کلبھوشن کو آرڈیننس کے تحت حاصل حقوق کے استعمال سے آگاہ کیا جائے، کلبھوشن کی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر بھی توجہ دلائی جائے۔

حکم نامے میں مزید کہاکہ حکومت پاکستان کلبھوشن کو ویانہ کنونشن کے آرٹیکل 36کے تحت حاصل حقوق سے بھی آگاہ کرے،توقع ہے کہ کلبھوشن کے فیئر ٹرائل کے حق کا احترام کیا جائے گا،کیس پر بیان بازی اور میڈیا رپورٹنگ کے لیے نہایت احتیاط سے کام لیا جائے، مناسب ہوگا کہ اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے،رجسٹرار ہائیکورٹ 3ستمبر کو لارجر بینچ کے سامنے کیس سماعت کے لیے مقرر کریں۔