مہنگا دودھ فروخت کرنے والے ڈیری  فارمرز کیخلاف کارروائی کی جائے،کلیم انور

156

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں ڈاکٹر کلیم انور اور ناصر غوری نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مہنگا دودھ فروخت کرنے والے ڈیری فارمرزمالکان کیخلاف کارروائی کی جائے اور مقرر کیے گئے نرخ پر دودھ کی فروخت کو یقینی بنایاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ دکاندار ڈیری فارمز کی مقررہ قیمت پر اپنا منافع رکھ کر دودھ فروخت کرتے ہیں قیمت ڈیرہ فارم کی جانب سے بڑھائی گئی ہے جبکہ ضلعی افسران چھوٹے دکانداروں کیخلاف کارروائی کرکے ان کی دکانیں سیل کررہے ہیں جو کہ زیادتی ہے۔ مہنگا دودھ فروخت کرنے کے ذمے دار ڈیری فارمرز ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔