لاہور ہائیکورٹ‘برجیس طاہر کی عبوری ضمانت میں8 ستمبر تک توسیع

118

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ میں لیگی ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت پر سماعت۔ عدالت نے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت میں8 ستمبر تک توسیع کر دی۔ جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو گرفتار نہیں کر رہے۔