سند ھ اور پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے،اسماعیل راہو

174

کراچی( آن لائن ) وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے صوبے میں گندم بحران کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اور نہ ہی پنجا ب میں گندم کی کوئی قلت ہے۔ وفاق نے
جان بوجھ کرگندم کی قلت کا مصنوعی بحران پیدا کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر زراعت سند ھ نے کہا کہ رواں سال ملک میں 2 کروڑ 60 لاکھ ٹن گندم پیدا ہوئی ہے جب کہ پاکستان کی ماہوار کھپت 21 لاکھ ٹن ہے۔وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ابھی فصل اترے 2 ماہ ہوئے ہیں اور پنجاب، کے پی میں گندم ختم ہوگئی۔ سندھ میں فلورملز کے پاس بھی گندم کا اسٹاک موجود ہے۔اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ پاسکو اور صوبائی حکومتوں کے پاس 68 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، اس وقت ایک کروڑ ٹن سے زائد گندم پرائیوٹ سیکٹر کے پاس ہونی چاہیے، پنجاب میں نرخ زیادہ ہونے کی وجہ سے سندھ کی گندم پنجاب جا رہی ہے۔