چاند تنازع: ‘فواد چودھری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں’

537

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے بیان پرچیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین فلکیات یاسائنس کی کونسی کتاب میں لکھا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: عوام فیصلہ کرے کہ یہ پہلی کا چاند ہے کیا؟ فواد چوہدری

مفتی منیب نے کہا کہ قمری ماہ کی 29 تاریخ کو چاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہومگرنظرنہ آئے تومہینہ 30کا ہوگا، اگلی شام تک اس کی عمر چوبیس گھنٹے بڑھ جائے گی اس لیے نسبتا بڑانظر آئےگا۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کو سائنس کا علم نہیں وہ خود کو سائنس کا امام پیش کررہا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری نے طمطراق سے گزشتہ شب چاند کو دیکھ کر کہا کہ عوام خود فیصلہ کرلیں، یہ فواد چودھری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ذی الحج کے چاند سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ چاند 21 جولائی کو نظر آئے گا جبکہ عید الاضحیٰ 31 جولائی کی ہوگی مگر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 21 جولائی کو چاند نظرنہ آنے کا اعلان کیا تھا۔