عوام فیصلہ کرے کہ یہ پہلی کا چاند ہےکیا؟فواد چوہدری

639

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کی تصویر  شیئر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے چاندی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلی کا چاند سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر تک سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں، کون صحیح ہے۔

یاد رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک ماہ پہلے  یکم ذوالحج 22 جولائی کو اورعیدالضحیٰ 31 جولائی کو منانے کی پیشن گئی کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے ذوالحجہ کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم ذوالحج 23 جولائی اور عیدالضحیٰ  یکم اگست کو منائی جائے گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی آج کے چاند  کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور لکھا ہے کہ یہ پہلے دن کا چاند نہیں ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی چاند کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بھی کافی دیرتک چاند آسمان پر نظر آتا رہاہے، مفتی منیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مفتی منیب نے چاند کے معاملے پر کیا کیا ہے؟

ایک صارف نے کہا کہ چاندکے معاملے  پرابھی بھی نظر ثانی ہوسکتی ہے، مفتی منیب اپنی آنا کو ختم کرکے عید کی تاریخ پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔

جبکہ فواد چوہدر کا کہناتھا کہ علماء کرام پہلے یہ طے کرلیں کے ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام، اگر نمازگھڑی کے حساب سے ہوسکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دیکھا جاسکتا؟۔