شہرکے نالوں کی صفائی سے جان چھڑانا مجرمانہ فعل ہے، مصطفی کمال

125

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے اربن فلڈنگ کی وارنگ کے باوجود کراچی کے نالوں کی صفائی نہ کرنا مجرمانہ عمل ہے۔ شہر میں ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہورہی ہے لیکن بلدیاتی عملہ کہیں نظر نہیں آرہا، انہوںنے بلدیاتی فنڈز کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بارش نے شہر کو سیوریج کے غلاظت میں ڈبو دیا ہے۔ بلدیاتی حکومت کو نالوں کی صفائی کیلیے سالانہ 50 کروڑ روپے ملتے ہیں لیکن اس کے باوجود بڑے نالے صاف نہیں کیے گئے،جسکے باعث متعدد بیماریاں پھیلنے کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے کراچی ایک لاوارث شہر کا منظر پیش کر رہا ہے کیونکہ حکومت سندھ اور بلدیاتی حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔ جبکہ بارش کے دوران کے الیکٹرک کا ناقص ترین ترسیلی نظام اہل کراچی کے لیے موت کا پیغام بن گیا ہے۔ حکمرانوں کی نظر میں انسانی زندگی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔