چیف ایگزیکٹو ڈریپ عاصم رئوف کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

185

اسلام آباد(آن لائن)چیف ایگزیکٹو ڈریپ عاصم روف کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ ہائی کورٹ نے وفاق کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا ۔عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس
اطہر من اللہ نے شہری کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل جاوید اقبال وینس نے عدالت کو بتایا کہ چیف ایگزیکٹو عاصم رئوف کے پاس ڈیڑھ سال سے عارضی چارج ہے ۔سیکرٹری ہیلتھ نے بغیر اختیار کے عاصم رئوف کی تعیناتی کی ۔چیف ایگزیکٹو ڈریپ کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے۔ عدالت ے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
چیف ایگزیکٹو ڈریپ