عامر لیاقت کا وزیراعظم سے ملاقات میں استعفا پیش کرنیکا اعلان

74

کراچی ( آ ن لائن ) تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین نے کر اچی میں غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر استعفا دینے کا عندیہ دے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ
میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، وزیراعظم عمران خان سے وقت مانگا ہے، مل کر انہیں استعفا دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں، مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوعی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا۔
عامر لیاقت