کورونا وبا کے سبب سندھ حکومت مالی بحران کا شکار ہے،ڈپٹی کمشنر

187

کوٹری(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فریدالدین مصطفی نے کہا ہے کہ کووڈ19کے سبب ترقیاتیمنصوبے تعطل کا شکار ہیں ۔ فنڈز کے اجراء کے لیے سندھ حکومت سے استدعا کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں اے ڈی پی اسکیموں کے حوالے سے متعلقہ افسران سے اجلاس کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کنسلٹنٹ ڈیولپمنٹ اینڈ پلاننگ محمد صدیق برڑو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ماروی لغاری سپرنٹنڈنٹ انجیئنر اور ایگزیکٹیو انجینئرز ورکس اینڈ سروسز نے شرکت کی۔ڈی سی جامشورو نے کہا کہ ضلع کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت چلنے والی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے پرپوزل بنا کر دیا جائے تاکہ سندھ حکومت کو فنڈز کے اجرا کے لییکے لیے استدعا کی جائے گی اور فنڈز اجرا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے سبب سندھ حکومت مالی بحران کا شکار ہے جسکی وجہ سے سندھ بھر میں ترقیاتی کام کیلئے مختص فنڈز لپس ہوچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جامشورو نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ترقیاتی کاموں میں سست روی یا غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا عوامی مفاد میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کرنا ہوگا۔اجلاس میں ورکس اینڈ سروسز کے افسران نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کووڈ 19کے سبب سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت چلنے والی ترقیاتی اسکیموں کیلئے مختص رقم لپس ہوچکی ہے جس سے اسکیمیں نامکمل ہیں جن کو مکمل کرنے کیلئے اسکیموں کو ریوائزڈ بھی کیا جائے تاکہ موجودہ حالت میں اسکیموں کو مکمل کیا جاسکے۔فرید الدین مصطفی نے افسران کو کہا کہ وہ اسکیموں سے متعلق تفصیلی رپورٹ بنا کر پیش کریں تاکہ سندھ حکومت سے فنڈز کے اجراء اور ریوائزڈ کرنے کی استدعا کی جائے۔