ایس بی سی اے غیر قانونی تعمیرات کی سہولت کار ہے،محمد خالد

231

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما محمد خالد قادری نے کہاہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بلڈرز مافیا کے ساتھ ملکر کر کراچی‘ حیدرآباد ‘ سکھر میر پور خاص ودیگر شہروں کو تباہ کررہی ہے 150گز پر چار منزلہ عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں جب ان میں ناقص میٹریل استعمال ہورہ اہے چلڈرن پارک وفلاحی جگہون پر پلازہ تعمیر کیے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے سٹی اور لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اعظم کھٹیان‘ رئیس شیخ‘ حافظ طاہر‘ شہزاد قادری حافظ امان اللہ ودیگر بھی موجود تھے انہوںنے کہاکہ سندھ بلڈنگ کنٹول اتھارٹی‘ ایچ ڈی اے کے راشی اور نااہل افسران کی وجہ سے حیدرآباد برباد ہوارشوت کے غیر قانونی غیر معیاری تعمیرات نے پارکنگ اور سیوریج کا مسئلہ پیدا کیا۔