امریکی نیوی کے جہاز میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

848

کیلیفورنیا: سین ڈیاگو کے نیول بیس پر امریکی نیوی کے جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کیلی فورنیا کے نیول بیس پر لنگر انداز جہاز پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے جس میں فوجیوں سمیت 60 افراد دھماکے کے باعث شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

Fire on US Navy ship rages for second day | News | DW | 14.07.2020

دوسری جانب ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش اب بھی جاری ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں جبکہ فائر فائٹرز بھی دھماکے کے باعث لگنے والی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھئیے: امریکی نیوی کے جہاز میں دھماکہ

واضح رہے کہ نیوی کا جہاز نیول بیس پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا جب جہاز میں دھماکا ہوا،  جہاز میں دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔