امریکی نیوی کے جہاز میں دھماکہ

369

کیلیفورنیا: سین ڈیاگو کے نیول بیس پر امریکی نیوی کے جہاز میں دھماکہ ہوا جس کے باعث جہاز پر موجود 18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کیلی فورنیا کے نیول بیس پر لنگر انداز جہاز پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے جس میں سے 18 فوجیوں سمیت 21 افراد دھماکے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیوں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ہیں جبکہ فائر فائٹرز بھی دھماکے کے باعث لگنے والی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ نیوی کا جہاز نیول بیس پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا جب جہاز میں دھماکا ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کوزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔