حیدر آباد کی حالت دیکھنے کے قابل ہے،ندیم قاضی

179

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی نے پاکستان ہائوس لطیف آباد میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حیدرآباد کی حالت دیکھنے کے قابل ہے کہ بجلی کے بحران نے وفاقی حکومت کی قلعی کھول دی ہے۔ اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے سماجی و کاروباری زندگی تباہ کردی ہے لیکن وفاقی حکومت وزات پانی و بجلی اور حیسکو نے اس کے تدارک کیلیے کچھ نہیں کیا، اسی طرح لاک ڈائون کے نام پر تاجر وں اور عام عوام کو پریشان کرنا پولیس و انتظامیہ نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔ ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات نہیں ہے ۔روڈز ٹوٹے پھوٹے اور گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوتی ہیں ۔شہر کے منتخب نمائندے کہیں نظر نہیں آتے، بلدیاتی ادارے کی کارکردگی صفر ہے ۔پینے کا پانی دستیاب نہیں عوام کس طرح زندگی گذار رہے ہیں اب عوام کو اپنے حقوق کیلیے آواز اٹھانا ہوگی اور پاک سرزمین پارٹی میدان عمل میں موجود ہے وہ عوام کی رہنمائی کیلیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ۔اس موقع پر نائب صدر شعیب جعفری و دیگر اراکین ڈویژن کمیٹی بھی موجود تھے۔