سندھ یونیورسٹی میں اینٹی کرپشن کا چھاپا کمپیوٹرپروگرامر گرفتار

327

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن کا سندھ یونیورسٹی میں چھاپا۔ ایڈمیشن برانچ کے کمپیوٹر پروگرامر وکیش کمار گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل آفسر ساجد بھٹو اور انسپکٹر ذوالفقار سرکی کی قیادت میں کارروائی کی گئی۔ چھاپا مار کارروائی کے دوران ایڈمیشن برانچ کے کمیپوٹر پروگرامر وکیش کمار کو حراست میں لیا گیا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق وکیش کمار اور دو سیکورٹی گارڈز پر طلبہ سے ایڈمیشن دینے کے حوالے سے رشوت لینے کا الزام ہے۔ 6 ماہ قبل یونیورسٹی کے طلبہ سے رشورت لینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے وائرل وڈیو کی تفتیش میں چار افراد پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر وکیش کمار کو گرفتار کیا ۔علاوہ ازیںایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر مضر صحت مین پوری فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ۔تھانہ مکی شاہ پولیس نے ریلوے لائن حیدرآباد کے قریب 2 مضر صحت مین پوری فروش شیر زمان ولد شیر بہادر اور محمد شاہد ولد نور احمد کو 580 مضر صحت مین پوری سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کا ساتھی قمر کشمیری موقع سے فرار ہوگیا ۔مکی شاہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کرلیاجبکہ چیک پوسٹ نسیم نگر پولیس نے عادی مضر صحت مین پوری اور انڈین گٹکے فروش راجا عرف راجو ولد عزیز اللہ کلھوڑو کو 200 مضر صحت مین پوری سمیت گرفتار کرکے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ قاسم آباد میں گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ دریں اثناء پنیاری پولیس نے دوران گشت مصطفی پارک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد ولی محمد عمرانی اور کمال لغاری کو روک کر چیک کیا اور موٹرسائیکل کے بارے میں پوچھا گیا جو چوری شدہ ثابت ہوئی جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان نے مورخہ 2020-04-11 کو محب اللہ نامی شخص کی موٹرسائیکل اس کے گھر کے باہر گلشن الہی فیز-ll نورانی بستی سے چوری کی تھی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پنیاری میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔