پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے

515

اسلام آباد: بھارتی ظلم و جبر کا مقابلہ کرنے والےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے۔

یومِ شہدائے کشمیر  آٹھ دہائیوں پر مشتمل جدوجہد آزادی کا نام ہے ، تاہم 13 جولائی 1931ءکادن کشمیریوں کی تاریخ کا وہ دن ہے جب سری نگر میں 22بے گناہ مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی تھی۔

آج کا دن جدوجہد آزادی کشمیر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تاریخ کے مطابق 13 جولائی کو کشمیر کی تحریکِ آزادی کے مرد مجاہد عبدالقدیر خان کو دیکھنے کیلئے کشمیری سرینگر جیل کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں سے عبدالقدیر خان کو عدالت لے جایا جانا تھا۔ اس دوران نماز ظہر کا وقت ہوگیا ۔ ایک کشمیری اذان کے لیے اٹھا تو ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہی نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔یکے بعد دیگرے 21 جانوں کا نذرانہ دے کر حریت پسندوں نے اذان مکمل کی۔

89th Anniversary of Kashmir Martyrs' Day Bring Nothing New for ...

خون کی اس ہولی کے خلاف کشمیری ہر سال یوم شہداءمناتے ہیں اورا اس عہدکو مزید مستحکم کرتے ہیں کہ کشمیر میں آخری مسلمان کے آخری قطرہ خون تک آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔