سندھ کے عوام بجلی اور پانی کے لیے مارے مارے پھررہے ہیں

211

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) دین کی خاطر اپنی زندگی وقف کرنے والے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور ان کا کردارلوگوں کے لیے مشعل راہ بن جاتاہے جوختم نبوت اور ناموس رسالت کے لیے خدمات انجام دی ہیں وہ کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، ہمیشہ دینی تحاریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور اپنی خدمات بخوبی انجام دیں ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ وہ اسلام کی سربلندی اور ختم نبوت کے حقوق کے لیے ہمہ وقت جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر حافظ علی اصغر نقشبندی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عملی طور پر ناکام ہوچکی ہیں، صرف اور صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں، عوام کو ان کے پاس دینے کے لیے کچھ نہیں ہے، ترقیاتی بجٹ کے نام پر اربوں روپے لوٹنے والے ان حکمرانوں کا احتساب بھی کرنے کو کوئی تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوری طور پر اس نظام کو ختم کرکے عوام کی اُمنگوں کے مطابق نظام لایا جائے، عوام انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، انہیں حقوق سے لے کر وسائل اور اختیارات تک سے محروم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سندھ کے عوام بجلی اور پانی کے لیے مارے مارے پھررہے ہیں، اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اس ملک میںحکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔