وفاقی حکومت انتقامی سیاست چھوڑ کر عوام کی فلاح وبہود کی طرف توجہ دے، لعل بخش کلہوڑو

157

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے سینئر نائب صدر لعل بخش کلہوڑو نے کہاہے کہ وفاقی حکومت مخالفین کیخلاف انتقامی سیاست چھوڑ کر عوام کی فلاح وبہود کی طرف توجہ دے پی ٹی آئی وزرا کے غیر سنجیدہ بیانات اور حکومت کے ترجمان کے مسخرے پن سے بھرپور بیانات نے ملکی سطح کے ساتھ ساتھ بین الااقوامی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ دو سال گزر جانے کے باوجود وزیر اعظم اب تک کنٹینر کی سیاست سے نہیں نکل سکے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طو رپر ناکام ہوچکی ہے۔