رشتہ داروں سے تحفظ فراہم کیا جائے، نصیباں

436

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جھڈو کی رہائشی نصیباں خاتون نے اپنے شوہر زمان علی کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی مرضی سے ماں باپ کا گھر چھوڑ کر آئی ہے اور اپنی مرضی سے زمان علی سے 2جولائی کو شادی کی ہے اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔ نصیباں نے کہاکہ اس کے رشتہ دار اسے اور اس کے شوہر کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جن سے ہمیں جان کا خطرہ ہے حکام بالا تحفظ فراہم کریں ۔