نیوکراچی میں6ماہ قبل تاجرکوقتل کرنیوالے 5ملزمان گرفتار

201

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نیوکراچی میں6ماہ قبل تاجر کوقتل کرنے والے 5ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا جبکہ تین مرکزی ملزمان کی تلاش تاحال جاری ہے۔ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایک انویسٹی گیشن کے پولیس افسر نے نام ظاہر کرنے پر بتایا کہ 4فروری کی رات نیوکراچی اللہ والی چورنگی کے قریب نامعلوم سفاک ملزمان نے مویشی کے تاجر نعیم قریشی کوجب فائرنگ کرکے قتل کیا اس وقت اسکا کمسن بیٹا موجود تھا نے جس نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے باپ کو تڑپتے ہوئے دیکھا اور سفاک ملزمان 15لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے تاجر نعیم قریشی کے قتل میں ملوث ریکی کرنے والے چار ملزمان ابرار،شاہد،عدنان اور شریف عرف توتتلا شامل ہے ،جبکہ ایک ملزم کو فیڈرل بی صنعتی ایریا پولیس نے گرفتار کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان میںایک پنکچر والا بھی شامل ہے جس نے نعیم قریشی کی شناخت اور رقم کی موجودگی کی اطلاع دی تھی ۔
یریا تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔