سندھ ہائیکورٹ میں کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات مزید سخت

157

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ ہائیکورٹ میں کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کو مزید سخت کردیا گیا، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ آفس میں بغیر ماسک آنےوالوں کے داخلے پر پابندی عاید کردی گئی، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ غلام رسول سموں کے آفس کے گیٹ پر ’’نو انٹری ود آؤٹ ماسک‘‘ کا تحریری بورڈ لگا دیا گیا ہے، عملے کے مطابق سختی ایک دوسرے کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلیے کی جارہی ہے اور سندھ ہائیکورٹ کے تمام دفاتر میں بغیر ماسک آنے کو منع کیا گیا ہے۔