دبئی ایکسپو 2020 کی میٹرو سروس کا افتتاح

131
دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم ایکسپو کی میٹرو سروس کا افتتاح کرنے کے بعد منصوبے کا معاینہ کررہے ہیں

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نائب صداور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میٹرو 2020ء کا افتتاح کردیا۔ میٹرو سروس کا روٹ عالمی نمایش دبئی ایکسپو 2020 ء کے لیے خاص طور پر بنایا گیا ہے اور اس پر 11 ارب اماراتی درہم کی لاگت آئی ہے۔ 15 کلو میٹر طویل اس راستے میں 7 میٹرو اسٹیشن ہیں۔ یہ دبئی میٹرو ریڈ لائن ہی کا توسیعی منصوبہ ہے، جس کے تحت ریڈ لائن میٹرو میں 15 کلو میٹر کی توسیع کر کے اسے دبئی ایکسپو 2020 ء کے مقام تک پہنچایا گیا ہے۔ نئے راستے کی تکمیل کے بعد دبئی ارینا سے ایکسپو 2020 ء کے مقام تک کا فاصلہ صرف 16 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔