وزیراعظم سے ملاقات کروائی جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حماد اظہر سے مدد مانگ لی

794

اسلام آباد:شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار حماد اظہر کو خط لکھ کر  وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروانے میں مدد کی درخواست کردی ۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط میں کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں اورشوگر انڈسٹری سے متعلق وزیراعظم کی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ مئی میں حکومت چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کی تحقیقاتی رپورٹ کا فارنزک کرنے والے کمیشن کی حتمی رپورٹ منظر عام پر لے آئی تھی۔