پنگریو ،شوہرکے ظلم سے ستائی خاتون انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی

238

پنگریو( نمائندہ جسارت)پنگریو کے نواحی گائوں خدابخش احمدانی کی رہائشی خاتون آسیت بھیل اپنے شوہر کے تشدد اور ظلم وستم سے تنگ آکر تحفظ کے لیے پنگریو پولیس اسٹیش پہنچ گئی جہاں پر اس نے اپنے شوہر انب بھیل کے خلاف رپورٹ درج کرادی ہے بعدازاں پریس کلب پنگریو میں میڈیا کودہائی دیتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر نشئی اور تشدد پسند ہے اس کے شوہرنے انتہائی گری حرکت کرتے ہوئے اسے کہا کہ اپنی بھتیجی مجھے لاکر پیش کرو تاکہ میں اس سے اپنے ناجائز تعلقات استوار کرسکوں جس پر میں نے راہ راست پرآنے اورایسی گھٹیا حرکت سے باز رہنے کی تلقین کی جس پروہ میرادشمن بن گیا اور اس نے مجھے وحشیانہ تشدد کانشانہ بنانا شروع کردیا، میرے شوہر نے مجھے سگریٹوں سے داغا ہے جبکہ مجھے آگ لگانے کی کوشش کی اور بے پناہ جسمانی اور ذہنی تشدد کرکے وہ مجھ سے میری بھتیجی کو پیش نہ کیے جانے کا بدلہ لے رہا یے اس کاشوہر تشدد کرکے اسے قتل کرنا چاہتا ہے۔ آسیت بھیل نے بتایا کہ اس نے تمام ترمعاملات کے بارے میں اپنے بھائیوں کو پیغام بھیجا جس پر میرے بھائی وہاں سے مجھے لے آئے ہیں اور میں نے پنگریو تھانے میںمیں نے اپنے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرادی ہے میں نے اپنے اور اپنے بھائیوں کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ خاتون نے کہا کہ اس کی شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں میری تین سال کی بچی ہے وہ اب اپنے شوہر انب بھیل کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اسے اس کے بھائیوں کے پاس رہنے کے لیے تحفظ دیا جائے۔