نو منتخب ڈویژنل باڈی صحافیوں کے حقوق کیلیے جدوجہد جاری رکھے گی

239

شکارپور (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹس کا ڈویژنل اجلاس شکارپوریونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں شکارپور پریس کلب میں منعقد ہوا، جس کی صدارت نو منتخب ڈویژنل صدر سرکش سدھایو نے کی۔ اجلاس میں لاڑکانہ، شکارپور، کندھ کوٹ کشمور، قنبر ،شہداد کوٹ اور جیکب آباد اضلاع کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلا س میں لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹس کی بہتری، ممبر سازی مہم، لاڑکانہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع کے باڈی کی مضبوطی ، صحافیوں کے ساتھ ہونے والے مسائل ، صحافیوں کو فلاح و بہود اور یونین کے ڈویژ ن کے اندر پالیسی جاری کرنے کے حوالے سے مشورے کیے گئے۔اس موقعے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر سرکش سدھایو ، منور رند، لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ظفر ابڑو، لیاقت کھوسو، محمد موسی، فدا حسین ، نور احمد کھوسو، آغا اسرار پٹھان، عبدالسلام انڑ، دیدار سومرو، زاہد نون،الطاف لاڑک، اقبال ساجد، جمیل مہر، ایاز منگی، پریل مری، سوڈھو جمیس، حزب اللہ پیرزادواور دیگر نے کہاکہ لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب ڈویژنل باڈی صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ تنظیم کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے سارے اکھٹے ہوئے ہیں، تنظیم کے باہر صحافی دوستوں کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی اور صحافیوں کی فلاح بہود کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ افسوس ہے کہ صحافی جمیل مہر پر حملہ کرنے والے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اس حوالے سے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے ملاقات کریں گے۔اس موقعے پر پانچ اضلاع سے آئے ہوئے صحافیوں کی جانب سے لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب باڈی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں شکارپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب باڈی کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ہارے پہنائے اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔