ٹورنٹو میں پی آئی اے کا فضائی میزبان پراسرار طور پرلاپتہ

625
فائل فوٹو

اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے والا پی آئی اے کا فضائی میزبان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ یاسر پی کے781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا، فضائی میزبان ایمیگریشن ہونے کے بعد ہوٹل سے غائب ہوگیا۔

کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئرپورٹ اتھارٹی کو اطلاع دے دی جبکہ جنرل منیجر نے کہا کہ فضائی میزبان یاسر کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو بھی پائلٹ سے متعلق آگاہ کردیا۔